ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ای وی ایم سے ووٹنگ میں جمہوریت زمین بوس ہوگی : اکھلیش یادو

ای وی ایم سے ووٹنگ میں جمہوریت زمین بوس ہوگی : اکھلیش یادو

Wed, 30 May 2018 13:02:29    S.O. News Service

لکھنؤ29 مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے منگل کو پریس کانفرنس کر کہا کہ ضمنی انتخابات میں پولنگ کے دوران کئی شکایات موصول ہوئیں ان میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں کولے کرشکایت تھی ۔اس کے چلتے کئی لوگ ووٹنگ نہیں کر پائے اور انہیں پریشانی اٹھانی پڑی۔ کئی جگہ مشینیں خراب ہیں اور مشینیں کام نہیں کر رہی اس کو شک ہو تا ہے ۔میں نے شروع سے کہا ہے کہ مشینوں پر انحصار نہیں کیا جاسکتا ہے اور عام لوگوں کا بھی مشینوں سے اعتماد ختم ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ای وی ایم سے پولنگ ہونا جمہوریت کو خطرہ ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ مستقبل میں جو الیکشن ہو وہ بیلٹ کاغذات سے ہونے چاہئے۔ بیلیٹ پیپر سے الیکشن ہونے سے لوگوں کا بھروسہ بڑھے گا ۔جہاں شکایات آئی ہیں وہاں ہمیں دوبارہ ووٹ ڈالنے کا موقع ملنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور کسانوں نے بی جے پی کا مسترد کردیا ہے۔ بی جے پی نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ہے اور قرض معافی نے کسانوں کا سرے سے ہی ناراض کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیرانہ اور نورپور کے عوام نے بی جے پی کے خلاف بڑی تعداد میں ووٹ دیا ہے۔بی جے پی نے خود اعتراف کیا ہے بڑی تعداد میں مشینوں میں خرابی ہوئی ہے۔ آج کے زمانے میں یہ کہنا کہ گرمی زیادہ تھی اس مشین خراب ہوئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مشینیں وہیں زیادہ کیوں خراب ہوئیں جہاں آر ایل ڈی اور ایس پی کو لوگوں کی حمایت حاصل تھی۔ جہاں بی جے پی کو ووٹ کم ملنا تھا وہیں کی مشینیں خراب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم پر انحصار کرنا اب جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ ہوگا؛لہٰذا اب دیگر سیاسی جماعتیں بھی بیلٹ کاغذات سے انتخاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دنیا کے تمام ملک ہیں جہاں بیلٹ سے الیکشن ہوتا ہے ۔وہیں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ریاستی حکومت سے گھر خالی کرنے کے نوٹس پر اکھلیش یادو نے کہا کہ گھر ہم خالی کرنے کے لئے تیار ہے لیکن کچھ وقت ملنا چاہئے کیونکہ نیتا جی (ملائم سنگھ) اور میرے پاس لکھنؤ میں گھر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ ہم گھر بنانے کی سوچ رہے ہیں۔ 


Share: